QR CodeQR Code

سرینگر مظفرآباد بس سروس، پاکستانی شہری گرفتار

30 Sep 2015 09:44

اسلام ٹائمز: بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار شہری محمد عالم ملک راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اس کے پاس سے دو جہادی میگزین برآمد ہوئے، وہ اپنے رشتہ داروں کو ملنے راجو ری جا رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ہفتہ وار بس سروس کے ذریعے سفر کرنے والے پاکستانی شہری سے جہادی لٹریچر برآمد ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ گرفتار شہری محمد عالم ملک راولپنڈی کا رہائشی ہے اور اس کے پاس سے دو جہادی میگزین برآمد ہوئے، وہ اپنے رشتہ داروں کو ملنے راجو ری جا رہا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ محمد عالم ملک کو چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 488151

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488151/سرینگر-مظفرآباد-بس-سروس-پاکستانی-شہری-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org