QR CodeQR Code

کراچی گرمی کی لپیٹ میں، تاہم ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں

30 Sep 2015 12:40

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل غلام رسول نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے، اور آئندہ 2 روز تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات غلام رسول نے کہا ہے کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے، اور آئندہ 2 روز تک کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی میٹ نے کہا کہ کراچی میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، تاہم درجہ حرارت بڑھنے سے ہیٹ اسٹروک کا کوئی خدشہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ستمبر کا مہینہ گرم ترین مہینہ ہوتا ہے، اور آئندہ 2 روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، 4 روز بعد کراچی کا موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، اس وقت شمال اور شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں، دن کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب مزید کم ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 488223

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488223/کراچی-گرمی-کی-لپیٹ-میں-تاہم-ہیٹ-اسٹروک-کا-کوئی-خدشہ-نہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org