0
Wednesday 30 Sep 2015 12:46

کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد

کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں چھپے ہوئے دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی، جبکہ رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری گینگ وار کے 4 دہشت گرد ہلاک، جبکہ 2 فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، جبکہ دہشت گردوں کے قبضے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 488225
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش