0
Wednesday 30 Sep 2015 12:54

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، وارنٹ گرفتاری جاری

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیدیا، وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق الطاف حسین کیخلاف رینجرز اہلکاروں کو دھمکیاں دینے پر رینجرز افسر کرنل طاہر کی مدعیت میں سول لائنز تھانے میں مقدمہ درج ہے، جس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی ضابطہ فوجداری کی دفعہ 87 اور 88 کی کارروائی سے متعلق رپورٹ عدالت کے روبرو پیش کی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ الطاف حسین کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق اشتہارات دیئے جا چکے ہیں، الطاف حسین لندن میں مقیم ہیں، گرفتاری کا کوئی امکان نہیں، الطاف حسین کے نام پر ٹیلیفون نمبر بھی نہیں ہے، جبکہ کراچی میں الطاف حسین کے نام پر کوئی جائیداد بھی نہیں ہے، جس پر انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے، اور پولیس رپورٹ کی روشنی میں الطاف حسین کو مفرور قرار دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 488228
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش