QR CodeQR Code

تخریب کاری کا خطرہ، مصحف ائیر بیس کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

30 Sep 2015 23:03

اسلام ٹائمز:پاکستان ایئرفورس کے حساس ہوائی اڈے مصحف ائیر بیس کی سیکورٹی پر مامور نفری میں اضافہ کرنے کے علاوہ مختلف چیک پوائنٹس کی سکیورٹی تبدیل کر دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں پاکستان ایئرفورس کے حساس ہوائی اڈے مصحف ائیر بیس کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ممکنہ تخریب کاری کی روک تھام کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تحت مصحف ائیر بیس کی حفاظتی حصار کو مزید بہتر بناتے ہوئے نفری میں اضافہ کرنے کے علاوہ مختلف چیک پوائنٹس کی سکیورٹی تبدیل کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق تاحکم ثانی یہی سکیورٹی رہے گی، جبکہ حکام کی طرف سے ائیر بیس کے اطراف حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ پیٹرولنگ کے علاوہ سرچ آپریشن کا عمل متواتر جاری رکھنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے، جبکہ حفاظتی پٹرولنگ میں اضافہ کر دیا گیا۔

 


خبر کا کوڈ: 488305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488305/تخریب-کاری-کا-خطرہ-مصحف-ائیر-بیس-کی-سکیورٹی-سخت-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org