0
Saturday 3 Oct 2015 23:22

سانحہ منٰی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ پروفیسر سینیٹر ساجد میر

سانحہ منٰی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔ پروفیسر سینیٹر ساجد میر
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ سانحہ منٰی کی تحقیقات جاری ہیں، بعض عناصر سانحہ منی کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسا کرنے والے عناصر نہ تو اسلام کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ہی ملت اسلامیہ کی۔ لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت اور حج انتظامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، حج انتظامات کو شک کی نگاہ سے نہیں دیکھنا چاہیے، انسانی غلطیوں سے پیش آنے والے حادثات پر سیاست کرنا غیر شرعی اور غیر اخلاقی حرکت ہے، سعودی فرمانروا بذات خود اس معاملے کی تحقیقات کروا رہے ہیں، اس حادثہ میں کسی ادارے یا انتظامی عملے کی کوئی غفلت ثابت ہوئی تو اس کی ضرور باز پرس ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی عمل میں دیگر ممالک کی شمولیت کے مطالبے کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ سانحہ منیٰ کے بعد سعودی حکومت کو پوری دنیا سے شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ شہادتوں اور لاپتہ حاجیوں کی بارے میں درست حقائق سامنے نہیں لائے جا رہے۔
خبر کا کوڈ : 488313
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش