QR CodeQR Code

سکیورٹی اداروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت، وزارت داخلہ سے جواب طلب

30 Sep 2015 21:52

اسلام ٹائمز: جسٹس اعجازالاحسن نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ملک میں پہلے ہی امن وامان کا مسئلہ ہے اور دہشتگردی کی واقعات میں ملوث دہشتگردوں نے فوج اور دیگر اداروں کے یونیفارم کا استعمال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے پولیس، رینجرز اور فوج کے یونیفارم کی کھلے عام فروخت کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ پنجاب سے 15 روز میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس اعجازالاحسن نے اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی جس میں فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی یونیفارم کی کھلے عام فروخت کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار وکیل نے یہ اعتراض اٹھایا کہ ملک میں پہلے ہی امن وامان کا مسئلہ ہے اور دہشتگردی کی واقعات میں ملوث دہشتگردوں نے فوج اور دیگر اداروں کے یونیفارم کا استعمال کیا ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے یونیفارم کی سرعام فروخت ہو رہی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جس کا دل کرے وہ وردی پہن لیتا ہے۔ درخواست گزار اشتیاق چودھری نے استدعا کی فوج، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم کی کھلے فروخت پر پابندی عائد کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 488338

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488338/سکیورٹی-اداروں-کی-یونیفارم-کھلے-عام-فروخت-وزارت-داخلہ-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org