QR CodeQR Code

وزیراعظم اور دیگر اہم شخصیات کا وزیراعلٰی گلگت بلتستان کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

30 Sep 2015 22:49

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ الرحمٰن سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلٰی ہاوس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلنددرجات کے دعا کی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی والدہ کے وفات پر وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف، چاروں صوبوں کے وزراء اعلٰی، چاروں کے گورنرز، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلیاں، عدلیہ، سول و فوجی آفیسران، سیاسی شخصیات و دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزیراعلٰی سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ الرحمٰن سے والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلٰی ہاوس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلنددرجات کے دعا کی۔


خبر کا کوڈ: 488349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488349/وزیراعظم-اور-دیگر-اہم-شخصیات-کا-وزیراعل-ی-گلگت-بلتستان-کی-والدہ-وفات-پر-اظہار-تعزیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org