0
Wednesday 30 Sep 2015 23:17

وزیراعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار

وزیراعظم کا کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکچ پر عملدرآمد روکتے ہوئے اسے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کے کسان پیکج سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں وزیراعظم کے کسان پیکج کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے 3 دسمبر تک کسان پیکج پر عمل درآمد عارضی طور پر روک دیا۔ الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کے 3 حصوں پر عمل درآمد روکا، کسانوں کے لیے ساڑھے 12 ایکڑ رقبے پر 5 ہزار فی ایکڑ امداد کا اعلان، سبسڈیز، امداد، قرضے کی فراہمی، چاول اور کپاس میں 2 فیصد شرح سود میں کمی پر بھی عمل درآمد روکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 488357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش