0
Wednesday 30 Sep 2015 23:37

فلسطینی اور کشمیری جابرانہ تسلط کا شکار ہیں، نواز شریف

فلسطینی اور کشمیری جابرانہ تسلط کا شکار ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر تین نسلوں سے اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی بنا ہوا ہے اور کشمیریوں کو شامل کئے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر کا لازمی حصہ ہیں اور انہیں شامل کئے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا، جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل ضروری ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے جب کہ ہمارا اولین ہمسایہ پاکستان اور خطے میں امن نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں اور کشمیریوں کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے، دنیا میں کئی جگہ لوگوں کو حق خود ارادیت نہیں دیا جب کہ کچھ ملکوں نے عوام کے حق خودارایت کو کچل رکھا ہے، فلسطینی اور کشمیری جابرانہ تسلط کا شکار ہیں جب کہ فلسطین کا مسئلہ مزید سنگین ہوچکا ہے تاہم پاکستان فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بنائے جانے کی حمایت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 488364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش