QR CodeQR Code

برازیل کی پہلی خاتون صدر ڈیلما رؤسیف نے حلف اٹھا لیا

2 Jan 2011 12:50

اسلام ٹائمز:نو منتخب صدر کا کہنا ہے کہ مقبول صدر لولا ڈی سلوا کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالنا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم، صحت اور سیکورٹی کے شعبوں میں تبدیلی کیلئے کام کریں گی


برازیلیا:اسلام ٹائمز-برازیل کی سابق مارکسسٹ گوریلہ رہنماء اور نو منتخب صدر ڈیلما رؤسیف نے حلف اٹھا لیا ہے اور ملک کی معاشی ترقی کی رفتار برقرار رکھتے ہوئے غربت ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔برازیل کی ورکرز پارٹی کی رہنماء کی حلف برداری کی تقریب میں وینزویلہ کے صدر ہوگوشاویز، بلغاریہ کے وزیراعظم بوئیکو اور فلسطین کے صدر محمود عباس سمیت مختلف عالمی شخصیات نے شرکت کی۔ ڈیلما رؤسیف کا کہنا ہے کہ مقبول صدر لولا ڈی سلوا کی جگہ عہدہ صدارت سنبھالنا چیلنج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ تعلیم، صحت اور سیکورٹی کے شعبوں میں تبدیلی کیلئے کام کریں گی خصوصاً غربت و افلاس کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہو گی۔ ڈیلما رؤسیف برازیل کی پہلی خاتون صدر ہیں۔


خبر کا کوڈ: 48846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/48846/برازیل-کی-پہلی-خاتون-صدر-ڈیلما-رؤسیف-نے-حلف-اٹھا-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org