QR CodeQR Code

لاہور پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، سرچ آپریشن، 3 افغانی گرفتار، اسلحہ برآمد

2 Oct 2015 08:09

اسلام ٹائمز: پولیس کے جنرل ہولڈ اپ کے دوران شہر بھر کے ایس ایچ اوز نے اپنے علاقوں میں ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی اور بغیر شناخت اور کاغذات نہ ہونے پر درجنوں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کردیں۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی پنجاب کے احکامات پر لاہور بھر میں پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، پولیس نے ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی جبکہ 3 افغانیوں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے جنرل ہولڈ اپ کے دوران شہر بھر کے ایس ایچ اوز نے اپنے علاقوں میں ناکہ بندی کر کے مشکوک گاڑیوں اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی اور بغیر شناخت اور کاغذات نہ ہونے پر درجنوں موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بند کردیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کے ساتھیوں کی ممکنہ موجودگی کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر اسلام پورہ کے علاقے کرشن نگر، سول سیکرٹریٹ، چوہنگ کے علاقے علی رضا آباد سمیت نواں کوٹ اور دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کیا۔ پولیس نے علاقوں کی ناکہ بندی کر کے 3 مشکوک افغانیوں کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کر لیا، اس دوران متعدد مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ دہشتگردی کے خطرات اور محرم الحرام کے پیش نظر سرچ آپریشن کا سلسلہ شہر بھر میں جاری رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 488576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488576/لاہور-پولیس-کا-جنرل-ہولڈ-اپ-سرچ-آپریشن-3-افغانی-گرفتار-اسلحہ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org