0
Friday 2 Oct 2015 07:48

شجاع خانزادہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچا دیا ہے، آئی جی پنجاب

شجاع خانزادہ کے قاتلوں کو انجام تک پہنچا دیا ہے، آئی جی پنجاب
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کا سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا ہے کہ کرنل شجاع خانزادہ شہید پر حملہ میں ملوث تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشتگردوں کو مقابلہ میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پولیس کا انتخابات میں کسی امیدوار یا ووٹر پر دباؤ ثابت ہوا تو وہ استعفی دے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے حساس اداروں کی مدد سے کرنل شجاع خانزادہ شہید حملہ کیس میں ملوث اہم ملزم قاسم معاویہ کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلئے لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں چھاپہ مارا جہاں پر مقابلہ کے دوران 4 دہشتگرد فیاض، امجد، صدام اور صداقت ہلاک ہو گئے۔ آئی جی نے کہا کہ ان کے 3 سے 4 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم تحریک طالبان کا رکن قاری سہیل جون سے اٹک میں کرنل شجاع خانزادہ کی ریکی کر رہا تھا۔ اس نے سولہ اگست کو خودکش حملہ آور کو اپنی موٹر سائیکل پر کرنل شجاع خانزادہ کے ڈیرہ پر چھوڑا تھا۔ مشتاق احمد سکھیرا نے کہا کہ انہوں نے الیکشن میں اپنے بھائی کی حمایت میں کسی پر دباو نہیں ڈلوایا اور صوبہ بھر میں پولیس کا الیکشنز پر اثر انداز ہونا ثابت ہو جائے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر محرم الحرام کیلئے پنجاب پولیس نے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے اور ملک سے انشاء اللہ دہشت گردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے۔
خبر کا کوڈ : 488578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش