QR CodeQR Code

اقوام متحدہ بطور ادارہ کشمیری عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہا، علی گیلانی

2 Oct 2015 12:21

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیر کا مسئلہ درست اجاگر نہ کر کے اپنا اعتبار مجروح کیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہماری مشکلات بیان کرکے کشمیریوں کی آواز کو آگے بڑھایا۔


اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیر سے فوجیں نکالنے سے متعلق تجویز کی حمایت کرتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بطور ادارہ کشمیری عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام رہا اور اقوام متحدہ نے کشمیر کا مسئلہ درست اجاگر نہ کر کے اپنا اعتبار مجروح کیا جب کہ وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں ہماری مشکلات بیان کرکے کشمیریوں کی آواز کو آگے بڑھایا۔

سید گیلانی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے عالمی رہنماؤں کو کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ اقوام متحدہ کی ذمے داری ہے کہ کشمیر کو قابض فوج سے خالی کرائے۔ واضح رہے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 70 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر تین نسلوں سے اقوام متحدہ کی مستقل ناکامی بنا ہوا ہے اور کشمیریوں کو شامل کئے بغیر یہ مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا۔


خبر کا کوڈ: 488598

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488598/اقوام-متحدہ-بطور-ادارہ-کشمیری-عوام-کی-توقعات-پر-پورا-اترنے-میں-ناکام-رہا-علی-گیلانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org