QR CodeQR Code

آسٹریلوی دارلحکومت سڈنی میں پولیس اسٹیشن کے سامنے فائرنگ، 2 افراد ہلاک

2 Oct 2015 16:35

اسلام ٹائمز: پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیوی وقت کے مطابق شام کے 4:30 بجے کئی گولیاں چلنے کی آوز سنی گئی جس سے 2 افراد کی ہلاکت ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی میں پولیس اسٹیشن کے سامنے فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے، سڈنی میں پاراماتا پولیس ہیڈکوارٹر کے سامنے فائرنگ کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلیوی وقت کے مطابق شام کے 4:30 بجے کئی گولیاں چلنے کی آوز سنی گئی جس سے 2 افراد کی ہلاکت ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اسلحہ استعمال کیا گیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی۔


خبر کا کوڈ: 488614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488614/آسٹریلوی-دارلحکومت-سڈنی-میں-پولیس-اسٹیشن-کے-سامنے-فائرنگ-2-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org