0
Saturday 3 Oct 2015 12:12

کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج 4 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج 4 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے بہادرآباد میں کارروائی کرتے ہوئے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے نجی اسپتال سے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے دو دہشت گرد گولیاں لگنے کے باعث زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سی ٹی ڈی نے چھاپہ مار کر چاروں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا، اور دہشت گردوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ سی ٹی ڈی افسران کا کہنا ہے کہ اسپتال میں کاروائی خفیہ اطلاعات پر کی تھی۔ کراچی شہر کے نجی اسپتالوں میں کئی زخمی دہشت گرد زیرِ علاج ہیں، جنہیں پکڑنے کیلئے مزید اسپتالوں پر چھاپے مارے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 488737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش