QR CodeQR Code

امریکا کے کالج میں ہونے والی فائرنگ میں حملہ آوروں نے عیسائیوں کو نشانہ بنایا

3 Oct 2015 12:41

اسلام ٹائمز: امریکی ٹی وی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہد کا کہنا تھا کہ مسلح حملہ آور نے کلاس میں داخل ہو کر تمام طلبا کو زمین پر لیٹ جانے کا حکم دیا اور پروفیسر پر فائرنگ سے قبل کہا کہ اس لمحے کا میں برسوں سے انتظار کر رہا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں کمیونٹی کالج فائرنگ واقعے کے حوالے سے زخمی طالبہ نے بتایا کہ حملہ آور نے خصوصا عیسائی طلبہ کو نشانہ بنایا۔ امریکی ٹی وی سی این این سے گفتگو کرتے ہوئے عینی شاہدنے کہا کہ مسلح حملہ آور نے کلاس میں داخل ہو کر تمام طلبا کو زمین پر لیٹ جانے کا حکم دیا اور پروفیسر پر فائرنگ سے قبل کہا کہ اس لمحے کا میں برسوں سے انتظار کر رہا تھا، تمام طلبا کے زمین پر لیٹ جانے کے بعد حملہ آور نے اپنی گن دوبارہ لوڈ کی اور عیسائی طلبا کو کھڑا ہونے کا حکم دیا جسکے بعد اس نے کہا کہ چونکہ تم لوگ عیسائی ہو اسلئے ایک سیکنڈ میں اپنے خدا سے ملنے کیلئے تیار ہو جائو پھر اس نے عیسائی طلبا کے سر اور بقیہ کے ہاتھ پیروں پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور اور قتل کے محرکات کے بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 488741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488741/امریکا-کے-کالج-میں-ہونے-والی-فائرنگ-حملہ-آوروں-نے-عیسائیوں-کو-نشانہ-بنایا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org