0
Saturday 3 Oct 2015 20:55

ہزاروں حجاج کی شہادت اتفاق نہیں بلکہ سعودی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت

ہزاروں حجاج کی شہادت اتفاق نہیں بلکہ سعودی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے، ایم ڈبلیو ایم گلگت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی کوارڈینیٹر سائرہ ابراہیم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہزاروں حجاج کی شہادت اتفاق نہیں بلکہ سعودی حکومت کی مجرمانہ غفلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سعودی حکام کی کوتاہیوں کا نوٹس لیتے ہوئے حج انتظامات اپنے ہاتھ میں لے۔ غیر جانبدار کمیشن کے ذریعے واقعے کی تحقیقات کروائی جائے تو سعودی جرائم کا پردہ چاک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کتنی ستم ظریفی کی بات ہے کہ وہ سعودی حکومت جو اپنے ملک میں خانہ خدا کے مہمانوں کا انتظام سنبھالنے سے قاصر ہے تو دوسری طرف اس نے ملک یمن میں اپنے اقتدار کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی غرض سے کرائے کی فوجیوں کو جنگ کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اپنے مفادات کی خاطر یمن میں سعودی جرائم کی پردہ پوشی کر رہی ہیں جبکہ یہی تنظیمیں چڑیا گھر میں کوئی جانور بھوکا مرجائے تو آسمان سر پر اٹھا لیتی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حج کے مقدس ایام میں اپنی غفلت اور کوتاہی سے سعودی حکام نے ہزاروں حاجیوں کا قتل عام کیا ہے جبکہ حکمران جماعت نواز لیگ اپنی دوستی نبھانے کی غرض سے میڈیا پر پابندی عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اگر سعودی حکومت سے احتجاج کرنے میں مجبور ہے تو لاپتہ افراد اور شہداء کی لاشوں کو تو وطن واپس لانے کا انتظام کرے۔ وزارت مذہبی امور شہید اور لاپتہ حجاج کرام کی معلومات تک فراہم کرنے سے قاصر ہیں اور ان کی کوتاہی سے سینکڑوں خاندان سخت کرب اور اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انہوں نے پیمرا کی جانب سے میڈیا پر پابندی کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو شہید حجاج کے خون کا حساب دینا ہوگا، ان کے نزدیک سعودی شہزادوں کی یاری شہداء کے خون سے زیادی قیمتی ہے، تبھی تو سعودی حکام کی مجرمانہ غفلت کو پس پشت ڈال کر میڈیا پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 488812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش