0
Saturday 3 Oct 2015 21:39

حکومتی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنائیگی، حفیظ الرحمان

حکومتی وسائل کی منصفانہ تقسیم اور کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنائیگی، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت وسائل کی منصفانہ تقسیم میرٹ کی بالادستی اور کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنائیگی۔ حکومت گلگت بلتستان میں اساتذہ کی میرٹ پر تعیناتی کو یقینی بنانے کیلئے بھرتیاں این ٹی ایس کے تحت کرائے گی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نے تمام اداروں کو کفایت شعاری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے حکمت عملی بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے تعاون سے گلگت بلتستان میں مستقل امن قائم کریگی جبکہ محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگی اکنامک کوریڈور کی تعمیر سے علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھولیں گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دو اکنامک زون قائم کئے جائیں گے جن سے گلگت بلتستان کے عوام کی زندگی پر مثبت ثمرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت گلگت بلتستان میں زراعت کو بہتر بنانے کیلئے ایک میگا پروجیکٹ کا آغاز کر رہی ہے آئی ایف اے ڈی پروجیکٹ کے تحت ایک لاکھ بنجر زمین کو قابل کاشت بناکر زرعی شعبے کو فروغ دیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 488820
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش