QR CodeQR Code

پی آئی اے کا 95فیصد پروازیں بحال کرنے کا دعوٰی

4 Oct 2015 00:26

اسلام ٹائمز: میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو آج 110 فلائٹس میں سے چار کو اس وجہ سے منسوخ کرنا پڑا کیونکہ دو پائلٹس نے پالپا کے پریشر میں آ کے جہاز اڑانے سے انکار کیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے نے 95 فیصد پروازیں بحال کرنے کا دعوٰی کیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کہتے ہیں آج 100 میں سے صرف 4پروازیں منسوخ ہوئیں، 2 پائلٹس نے پالپا کے پریشر میں جہاز اڑانے سے انکار کیا، دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے بھرپور کوشش کر رہی ہے حج آپریشن متاثر نہ ہو، پی آئی اے زخمی حجاج کو جلد از جلد واپس لانے کے لیے کوشاں ہے۔ میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کو آج 110 فلائٹس میں سے چار کو اس وجہ سے منسوخ کرنا پڑا کیونکہ دو پائلٹس نے پالپا کے پریشر میں آ کے جہاز اڑانے سے انکار کیا تھا، امید کی جاتی ہے کہ یہ پائلٹس بھی جلد پالپا کے پریشر میں آنے سے انکار کر دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ باقی تمام فلائٹس وقت پر ہیں۔ یوں پالپا کے پریشر کے باوجود 95 فیصد سے زیادہ پروازیں متاثر نہیں ہوئیں، پی آئی اے انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہی ہے کہ حج آپریشن متاثر نہ ہو اور زخمی حجاج کو جلد از جلد وطن واپس لایا جا سکے، فلائٹس کی منسوخی یا ان میں تاخیر کے بارے میں پی آئی اے کے کال سنٹر جلد از جلد مسافروں کو بزریعہ فون اور ایس ایم ایس مطلع کر رہے ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم کی پی آئی اے انتظامیہ سے ملاقات جاری ہے۔ پالپا کے عہدیداران کو بھی کل دعوت دی گئی تھی لیکن وہ نہیں آئے۔ آج انہیں باظابطہ تحریری خط بھی دے دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 488839

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488839/پی-آئی-اے-کا-95فیصد-پروازیں-بحال-کرنے-دعو-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org