0
Sunday 4 Oct 2015 01:06

بلتستان کے نامور عالم دین شیخ غلام محمد فخرالدین سمیت دیگر 7 حجاج تاحال بازیاب نہیں ہوسکے

بلتستان کے نامور عالم دین شیخ غلام محمد فخرالدین سمیت دیگر 7 حجاج تاحال بازیاب نہیں ہوسکے
اسلامہ ٹائمز۔ سانحہ منٰی میں بھگدڑ مچنے کے بعد بلتستان سے تعلق رکھنے والے حجاج کی بڑی تعداد گم ہوگئی تھی، ان حجاج میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے سربراہ اور بلتستان کے معروف عالم دین حجت الاسلام شیخ غلام محمد فخرالدین بھی لاپتہ ہوگئے تھے، بعض ذرائع نے انکے زخمی ہونے کی اطلاع بھی دی ہے، تاہم ان تک کسی بھی جاننے والے شخص کی رسائی ممکن نہیں ہوسکی ہے۔ بلتستان سے تعلق رکھنے والے والے حجاج میں حاجی حسین شگری بالا کی شہادت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ دیگر سات حجاج کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق شیخ غلام محمد فخرالدین کو حادثے سے قبل جائے حادثہ پر دیکھا گیا تھا، جبکہ سانحہ منٰی کے دلخراش واقعے کے بعد سے ان کے بارے میں کوئی مصدقہ اور حتمی خبر نہیں مل سکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 488842
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش