QR CodeQR Code

گوادر کاشغر روٹ کو لنک روڈ براستہ مشکے نال سے گزارنے کا فیصلہ

4 Oct 2015 11:48

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق گوادر شاہراہ کی لنک روڈ جب بیسمہ، مشکے، نال سے گزرے گی تو صوبے کے قدرے پسماندہ ان علاقوں کے عوام بھی اس ترقی کا حصہ بنیں گے۔ ان کی احساس محرومی بھی دور ہو جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ گوادر کاشغر روٹ کا لنک روڈ براستہ مشکے نال سے گزارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کیجانب سے وفاق کو اس سے متعلق تجویز بھی دیدی گئی ہے۔ گوادر کاشغر روٹ کے حوالے سے ایک روڈ خضدار تک لنک ہو جائیگی۔ جسے براستہ مشکے نال سے خضدار تک تعمیر کی جائیگی، جو گوادر ٹو رتوڈیرو اور پنجاب تک بین الاقوامی شاہراہ سے لنک ہوجائیگی۔ ا س سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے بھی تجویز دیدی گئی ہے۔ بلوچستان حکومت چاہتی ہے کہ مشکے اور نال سے گوادر شاہراہ کو لنک کرنے کے بعد ان علاقوں کے عوام کو ترقی دی جائے۔ مشکے اور اس کے قرب و جوار میں علاقوں کے عوام پسماندہ اور بین الاقوامی شاہراہوں سے کافی حد تک دور افتادہ ہیں۔ گوادر شاہراہ کی لنک روڈ جب بیسمہ، مشکے، نال سے گزرے گی تو صوبے کے قدرے پسماندہ ان علاقوں کے عوام بھی اس ترقی کا حصہ بنیں گے۔ ان کا احساس محرومی بھی دور ہو جائیگا۔ ذرائع کا خیال ہے اگر ان علاقوں سے لنک روڈ گزاری گئی تو یہ ساؤتھ بلوچستان کے عوام پر احسان عظیم ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 488898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/488898/گوادر-کاشغر-روٹ-کو-لنک-روڈ-براستہ-مشکے-نال-سے-گزارنے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org