0
Sunday 4 Oct 2015 11:55

مقبوضہ کشمیر میں اب تک 95136 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں اب تک 95136 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق کشمیری انسانی حقوق سے متعلق ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں میں جنوری 1989ء سے اب تک 95136 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا ہے جن میں سے 7245 کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ ان واقعات سے 22788 خواتین بیوہ، 107800بچے یتیم، 10229 خواتین کی بے حرمتی، 8 ہزار سے زائد افراد کو حراست کے دوران لاپتہ، 106025 عمارتوں کو تباہ، ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار جبکہ کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت سینکڑوں کشمیریوں کو مختلف جیلوں میں قید کیا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا رپورٹس کے مطابق راشٹریہ رائفلز کے اکتوبر 1990ء میں مقبوضہ جموں کشمیر میں داخل ہونے کے 25سال مکمل کرنے کے بعد بھارتی قابض فوج کی شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گھوسوامی نے میڈیا کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ راشٹریہ رائفلز نے جموں کشمیر میں 25 سالوں کے دوران 8522 کشمیریوں کو شہید کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت کے بھارتی آرمی چیف جنرل وی این شرما نے کشمیریوں کی تحریک کو کچلنے کیلئے آر آر کو یکم اکتوبر 1990ء کو مقبوضہ جموں کشمیر میں بھیجا اور اس کی تجویز اس وقت کے لیفٹیننٹ جنرل بی سی جوشی نے دی تھی۔ اس وقت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آر آر کی صرف تین یونٹس تھیں اب 60 یونٹس ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں تحریک آزادی کے شروع ہونے کے وقت بھارتی حکومت نے 85 آرمی بٹالین اپنے ناجائز قبضے کو دوام بخشنے کیلئے بھیجی تھیں جن کی تعداد اب 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 488900
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش