0
Sunday 4 Oct 2015 15:04

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے، 24 افراد شہید، متعدد زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش دھماکے، 24 افراد شہید، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک چیک پوسٹ کو عبور کرنے میں ناکامی پر خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 24 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بغداد کے آپریشنل کمانڈ کے ترجمان سعاد معن کا کہنا ہے کہ کاظمین میں عدان اسکوائر پر قائم سکیورٹی چیک پوسٹ کو 3 خودکش بمباروں نے عبور کرنے کی کوشش کی تھی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پر موجود سکیورٹی اہلکاروں نے حملہ آوروں کو روکنے کی کوشش کی اور ریلوے اسٹیشن کے قریب ان کی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا، جبکہ دیگر دو حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملہ مقامی وقت کے مطابق ہفتے کو شام 5 بجکر 30 منٹ پر عدن اسکوائر پر کیا گیا جو کہ کاظمین میں موجود حرم مطہر حضرت امام موسٰی کاظم و حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے لئے ایک اہم داخلی راستہ ہے۔ دوسری جانب ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ ایک خودکش دھماکہ کار کے ذریعے کیا گیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ حملے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 61 زخمی ہوئے ہیں۔ کاظمین ہسپتال کے ذرائع اور وزارت داخلہ کے حکام نے جاں بحق ہونے والوں کی تصدیق کی ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں عدن اسکوائر کو ایک حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں 20 افراد شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 488922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش