0
Sunday 4 Oct 2015 15:06

تیونس میں چار جولائی سے لگائی جانے والی ایمرجنسی تین ماہ بعد اُٹھا لی گئی

تیونس میں چار جولائی سے لگائی جانے والی ایمرجنسی تین ماہ بعد اُٹھا لی گئی
اسلام ٹائمز۔ تیونس میںسوسہ شہر پر ہونے والے خونی حملے کے بعد لگائی جانے والی ایمرجنسی اٹھا لی گئی ہے۔ فرانس پریس کے مطابق تیونس کے صدارتی دفتر نے ایک بیانیہ جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ چار جولائی کو لگائی جانے والی ایمرجنسی جس کی مدت میں اکتیس جولائی کو دوبارہ اضافہ کیا گیا تھا، جمعے کے دن ختم ہو گئی ہے۔ چھبیس جون کو تیونس کے ساحلی شہر سوسہ کے ایک ہوٹل میں ہونے والے حملے میں اڑتیس سیاح مارے گئے تھے۔ تکفیری صیہونی گروہ داعش نے اس حملے اور تیونس کے باردو میوزیم پر کئے جانے والے حملے کی ذمہ داری کہ جس میں اکیس سیاح اور ایک پولیس اہلکار مارا گیا تھا قبول کر لی تھی۔
خبر کا کوڈ : 488923
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش