0
Sunday 4 Oct 2015 22:41

حکومت اور پالپا کے درمیان مذاکرات بےنتیجہ ختم، سوموار کو دوبارہ ہوں گے

حکومت اور پالپا کے درمیان مذاکرات بےنتیجہ ختم، سوموار کو دوبارہ ہوں گے
اسلام ٹائمز۔ حکومتی ٹیم اور پالپا کے درمیان پانچ گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ مذاکرات پیر کو دوبارہ ہوں گے۔ پالپا کے صدر عامر ہاشمی کہتے ہیں ورکنگ ایگری منٹ کے کچھ نکات پر حکومت نہیں مان رہی۔ تفصیلات کے مطابق، اسلام آباد میں حکومتی ٹیم اور پالپا کے وفد کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور پانچ گھنٹے تک جا رہا جو بغیر کسی نتیجے کے ہی ختم ہو گیا۔ مذاکرات میں پالپا کے چار رکنی وفد کی قیادت کیپٹن عامر ہاشمی جبکہ حکومتی ٹیم کی قیادت وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی شجاعت عظیم نے کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پالپا کے صدر عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ورکنگ ایگریمنٹ پر سب زیادہ سے تحفظات ہیں جس کے کچھ نکات پر حکومت نہیں مان رہی۔ اس موقع پر ترجمان ایوی ایشن ڈویژن شیر علی خان کا کہنا تھا کہ بحران کو جلد از جلد حل کرانا چاہتے ہیں، امید ہے کہ کل دوبارہ مذاکرات میں بریک تھرو ہوجائیگا۔ پی آئی اے پایلٹس ایوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بال حکومت کے کورٹ میں ہے۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئےتو آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، ایک سوال پر عامر ہاشمی کا کہنا تھا کہ ہم نے ہڑتال کی ہے اور نہ ہی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 488980
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش