0
Monday 5 Oct 2015 11:16

مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا

مفتی تنویر عالم کو 6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا
اسلام ٹائمز۔ اہلسنت و الجماعت (اے ایس ڈبلیو جے) راولپنڈی چیپٹر کے سابق صدر مفتی تنویر عالم فاروقی کو مذہبی منافرت پھیلانے پر 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ رواں برس پولیس کے محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے نفرت انگیز تقاریر کرنے پر مفتی تنویر عالم کے خلاف انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 9 کے تحت مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کیا تھا، تاہم عدالت نے مفتی تنویر کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران جج آصف مجید اعوان نے مفتی تنویر عالم پر الزامات ثابت ہونے پر انھیں 6 ماہ قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

جس کے بعد اے ایس ڈبلیو جے کے ضمانت پر رِہا رہنما مفتی تنویر عالم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان (ایس ایس پی) سے تشکیل پانے والی تنظیم اہل سنت والجماعت پر فروری 2012ء میں پابندی لگا دی گئی تھی۔ تاہم پابندی کے باوجود ملک میں اے ایس ڈبلیو جے کی سرگرمیاں جاری ہیں اور یہ تنظیم وقتاً فوقتاً مختلف شہروں میں مذہبی کانفرنسز اور اجتماعات منعقد کرتی رہتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 489046
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش