QR CodeQR Code

منی لانڈرنگ کیس، الطاف حسین پر آج فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان

5 Oct 2015 13:52

اسلام ٹائمز: ایم کیو ایم کے قائد آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہوں گے، جہاں ان پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں کیس کی سماعت لندن کی عدالت میں ہوگی، واضح رہے کہ لندن کے علاقے ایجویر میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ منی لانڈرنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہوں گے، جہاں ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت ختم ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین آج اسکاٹ لینڈ یارڈ کے روبرو پیش ہوں گے، جہاں ان پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے۔ الطاف حسین پر فرد جرم عائد ہونے کی صورت میں کیس کی سماعت لندن کی عدالت میں ہوگی۔ واضح رہے کہ 26 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد نے عدالت میں پیشی کے لئے مزید وقت مانگا تھا۔ لندن کے علاقے ایجویر میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے قائد کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر لاکھوں پاؤنڈز برآمد کئے تھے، جس کے بعد ان پر منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 489068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489068/منی-لانڈرنگ-کیس-الطاف-حسین-پر-ا-ج-فرد-جرم-عائد-کئے-جانے-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org