QR CodeQR Code

لاطینی ملک گوئٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہوگئی

5 Oct 2015 16:23

اسلام ٹائمز: غیرملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا کے مشرقی قصبے میں دو روز قبل شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 125 گھر اور سیکڑوں افراد دب گئے تھے، ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوئٹے مالا میں مٹی کا تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 73 ہو گئی، حادثے میں لاپتا 350 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گوئٹے مالا کے مشرقی قصبے میں دو روز قبل شدید بارشوں کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے 125 گھر اور سیکڑوں افراد دب گئے تھے، ملبے سے لاشیں نکلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ملبے سے 73 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ 350 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ لیکن اب مزید کسی شخص کے زندہ بچ جانے کی امیدیں ختم ہو گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 489088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489088/لاطینی-ملک-گوئٹے-مالا-میں-مٹی-کا-تودہ-گرنے-سے-ہلاکتوں-کی-تعداد-73-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org