QR CodeQR Code

یمن کے دارالحکومت صنعا مین سعودی مخالف مظاہرے

5 Oct 2015 16:31

اسلام ٹائمز: خواتین نے یمن کے مختلف شہروں پر سعودی اتحاد کے حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا اور ان حملوں کے فوری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یمنی خواتین نے دارالحکومت صنعا میں مظاہرہ کر کے سعودی عرب کے حملوں اور ان حملوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت کی قیادت میں یمن مخالف اتحاد کے ہوائی حملوں کے خلاف یمنی خواتین نے احتجاج کیا ہے۔ ان خواتین نے یمن کے مختلف شہروں پر سعودی اتحاد کے حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے احتجاج کیا اور ان حملوں کے فوری بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے یمن کے بحران کے خلاف علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر انجام پانے والی کوتاہیوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس بحران کو وجود میں لانے والوں کے خلاف عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی۔


خبر کا کوڈ: 489091

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489091/یمن-کے-دارالحکومت-صنعا-مین-سعودی-مخالف-مظاہرے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org