QR CodeQR Code

بغداد کے گرین زون علاقے کو بارہ سال بعد کھول دیا گیا

5 Oct 2015 16:37

اسلام ٹائمز: عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کہ جنہوں نے بغداد کے قلعہ بند علاقے گرین زون کو تقریبا ڈیڑھ مہینہ قبل عام شہریوں کے لئے کھولے جانے کا وعدہ کیا تھا، اتوار کی رات کو علاوی روڈ سے اس علاقے میں جو گاڑی پہلے داخل ہوئی اس کا استقبال کیا۔


اسلام ٹائمز۔ عراق کے دارالحکومت بغداد کے گرین زون کو جو دو ہزار تین سے عراق پر امریکی قبضے کے بعد عام شہریوں پر بند کردیا گیا تھا، اتوار کی رات کو کھول دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کہ جنہوں نے بغداد کے قلعہ بند علاقے گرین زون کو تقریبا ڈیڑھ مہینہ قبل عام شہریوں کے لئے کھولے جانے کا وعدہ کیا تھا، اتوار کی رات کو علاوی روڈ سے اس علاقے میں جو گاڑی پہلے داخل ہوئی اس کا استقبال کیا۔ حیدر العبادی نے تقریبا ڈیڑھ مہینہ قبل سیاسی اور انتظامی اصلاحات کے تیسرے پیکج کے تحت بغداد کے سیکورٹی حکام اور اعلی عہدیداروں کو حکم دیا تھا کہ جلد از جلد بغداد کے سخت سکیورٹی والے علاقے گرین زون کی بعض سڑکوں اور شاہراہوں کو عوام کی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 489092

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489092/بغداد-کے-گرین-زون-علاقے-کو-بارہ-سال-بعد-کھول-دیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org