QR CodeQR Code

سعودی عرب، انڈونیشیا کے حجاج کی لاشیں واپس کرے، انڈونیشین رُکن پارلیمنٹ

5 Oct 2015 17:14

اسلام ٹائمز: انڈونیشیا کے رکن پارلمینٹ دوالی صالح نے کہا کہ سعودی عرب سے منی کے شہدا کی لاشوں کا واپس لایا جانا شہریوں کے تحفظ کا ایک جز ہے کہ جس کا انڈونیشیا کے بنیادی آئین میں ذکر ہوا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انڈونیشیا کے ایک رکن پارلیمنٹ نے سعودی عرب سے حجاج کی لاشوں کو انڈونیشیا منتقل کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے ایک رکن پارلمینٹ دوالی صالح نے سعودی عرب سے انڈونیشائی حجاج کی لاشیں منتقل کئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرح جکارتا کی حکومت بھی انڈونیشا کے حجاج کی لاشوں کو ان کے ملک منتقل کئے جانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے منی کی لاشوں کا احترام کیا جائے اور ان کی لاشوں کو واپس بھیجا جائے تا کہ ان کے گھر کے افراد انہیں دفن کریں۔ انڈونیشیا کے اس رکن پارلمینٹ نے کہا کہ سعودی عرب سے منی کے شہدا کی لاشوں کا واپس لایا جانا شہریوں کے تحفظ کا ایک جز ہے کہ جس کا انڈونیشیا کے بنیادی آئین میں ذکر ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 489103

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489103/سعودی-عرب-انڈونیشیا-کے-حجاج-کی-لاشیں-واپس-کرے-انڈونیشین-ر-کن-پارلیمنٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org