0
Monday 5 Oct 2015 22:56

محرم الحرام سے قبل حکومت کیطرف سے اہل تشیع رضا کاروں کی سکیورٹی ٹریننگ کا اہتمام

محرم الحرام سے قبل حکومت کیطرف سے اہل تشیع رضا کاروں کی سکیورٹی ٹریننگ کا اہتمام
اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اہل تشیع رضاکاروں کو محرم الحرام میں سکیورٹی فرائض انجام دینے کی ٹریننگ دی گئی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب فیصل گلزار نے اہل تشیع رضا کاروں کو سکیورٹی کے حوالہ سے دی جانے والی ٹریننگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران پولیس کے ساتھ رضاکاروں کی معاونت سے ہمیشہ سکیورٹی فعال ہوتی ہے، رضا کاروں کو مجالس اور جلوسوں میں اپنا نمایاں کردار ادا کرنا چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ اس سال محرم الحرام کے دوران رضاکاروں کو پہلے سے زیادہ چوکنا ہو کر فرائض سرانجام دینا ہونگے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر رضاکاروں کو میٹل ڈیکیٹیر اور واک تھرو گیٹ کے استعمال اور جامع تلاشی لینے کی بھی ٹریننگ دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 489161
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش