QR CodeQR Code

سفارش پر بھرتیاں، وزیر داخلہ نے عماد عالم سمیت سینتیس ملازمین کو فارغ کر دیا

6 Oct 2015 09:29

اسلام ٹائمز: چودھری نثار نے متعلقہ افیسر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے جس نے میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کیں۔ دوسری جانب سیف سٹی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے داخلی راستوں اور اہم شاہراہوں پر دو ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ چودھری نثار جہاں اسلام آباد میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر آئی جی اسلام آباد طاہر عالم کی کارکردگی سے مطمین نہیں، وہیں طاہر عالم کی جانب سے اپنے بیٹے کو نادرا کے سیف سٹی منصوبے میں بطور افیسر بھرتی کرانے پر سخت ناراض دکھائی دیتے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ نے عماد عالم کی سفارش پر بھرتیوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے عماد عالم سمیت سینتیس ملازمین کو فارغ کر دیا، چودھری نثار نے متعلقہ افیسر کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ہے جس نے میرٹ سے ہٹ کربھرتیاں کیں۔ دوسری جانب سیف سٹی منصوبے کے تحت اسلام آباد کے داخلی راستوں اور اہم شاہراہوں پر دو ہزار کیمرے لگائے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 489210

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489210/سفارش-پر-بھرتیاں-وزیر-داخلہ-نے-عماد-عالم-سمیت-سینتیس-ملازمین-کو-فارغ-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org