QR CodeQR Code

لاہور پولیس میں جعلی بھرتیاں کرانے والے پولیس اہلکار گرفتار

6 Oct 2015 10:59

ذرائع کے مطابق مشتاق احمد سکھیرا نے جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والے تمام اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ بھرتی کروانے والوں کو بھی نوکریوں سے فارغ کر کے جیل میں ڈلوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس میں جعلی بھرتیاں کرانے والے پولیس اہلکار گرفتار کر لئے گئے۔ ملزموں میں آصف ندیم، سہیل، ندیم بیگ اور آئی جی آفس کا سپرنٹنڈنٹ ریاض شامل ہیں۔ مقدمہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ غلام محی الدین نے تھانہ پرانی انار کلی مین درج کرایا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں نے 136 سے زائد اہلکار جعلی طریقے سے بھرتی کرائے تھے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے رپورٹ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کو دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشتاق احمد سکھیرا نے جعلی طریقے سے بھرتی ہونے والے تمام اہلکاروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے جبکہ بھرتی کروانے والوں کو بھی نوکریوں سے فارغ کر کے جیل میں ڈلوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 489230

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489230/لاہور-پولیس-میں-جعلی-بھرتیاں-کرانے-والے-اہلکار-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org