0
Tuesday 6 Oct 2015 11:17

حادثے ہوتے رہتے ہیں، پاکستانی میڈیا سانحہ منیٰ کو خوامخواہ اچھال رہا ہے، سعودی سفیر

حادثے ہوتے رہتے ہیں، پاکستانی میڈیا سانحہ منیٰ کو خوامخواہ اچھال رہا ہے، سعودی سفیر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر عبداﷲ الزہرانی نے کہا ہے کہ پاکستانی میڈیا منیٰ میں ہونیوالے سانحہ کو بلا وجہ اچھال رہا ہے۔ دنیا بھر میں حادثات ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں جرمنی کے نیشنل یونٹی ڈے کی تقریب میں مقامی اخبار کے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے سعودی عرب کے سفیر نے کہا کہ سعودی حکومت حجاج کی سہولتوں اور ان کی سیکورٹی کیلئے تمام تر اقدامات کرتی ہے۔ حادثات کہیں بھی رونما ہو سکتے ہیں لیکن پاکستان میں میڈیا سعودی عرب میں بھگدڑ مچنے اور اس کے نتیجے میں ہونیوالی شہادتوں کو غیر ضروری طور پر اچھال رہا ہے۔ ابھی 2 روز قبل افغانستان میں ہسپتال پر حملہ میں لوگ مارے گئے ہیں۔ اسی طرح کے واقعات دنیا بھر میں ہوتے ہیں۔ اس سانحہ کی تحقیقات ہو رہی ہے جب تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئے گی تو سب کو معلوم ہو گا کہ یہ واقعہ کیسے اور کیوں رونما ہوا۔
خبر کا کوڈ : 489231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش