QR CodeQR Code

محرم الحرام میں کراچی سمیت سندھ بھر میں فوج تعیناتی کیلئے درخواست

6 Oct 2015 13:03

اسلام ٹائمز: محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ فوج تعیناتی کی سفارش متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کی گئی ہے، کراچی میں آٹھ کمپنیز، حیدرآباد میں چار سو اہلکار، شہید بینظیرآباد میں دو پلاٹونز تعینات کی جائیں، جبکہ سکھر میں تین کمپنیاں، میرپورخاص میں دو اور لاڑکانہ میں سات سو فوجی اہلکار تعینات کے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے محرم الحرام کے مہینے میں امن و امان کی ذمہ داری فوج پر ڈالنے کیلئے کور کمانڈر کراچی کو خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام میں امن و امان کے بہتر انتظامات اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرات سے بچنے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ نے فوج تعینات کرنے کی درخواست کر دی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے فوجی اہل کاروں کی تعیناتی کیلئے کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کو خط لکھا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق محرم الحرام کے دوران پاک فوج کی مدد طلب کی گئی ہے، محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد اور میرپورخاص میں فوج تعینات کی جائے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج تعیناتی کی سفارش متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کی گئی ہے، کراچی میں آٹھ کمپنیز، حیدرآباد میں چار سو اہلکار، شہید بینظیرآباد میں دو پلاٹونز تعینات کی جائیں، جبکہ سکھر میں تین کمپنیاں، میرپورخاص میں دو اور لاڑکانہ میں سات سو فوجی اہلکار تعینات کے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 489240

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489240/محرم-الحرام-میں-کراچی-سمیت-سندھ-بھر-فوج-تعیناتی-کیلئے-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org