QR CodeQR Code

دہشت گرد گروہ داعش اسلام اور دنیا کی تمام قوموں کا دشمن ہے، سرگئی لاروف

6 Oct 2015 13:33

اسلام ٹائمز: غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش تمام ملکوں اور قوموں کا مشترکہ دشمن ہے اور یہ گروہ دین اسلام کو بدنام اور اسے بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کو دین اسلام اور دنیا کی تمام قوموں کا مشترکہ دشمن قرار دیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کے مطابق روسی وزیر خارجہ سرگئی لاورف نے اپنے بیان میں دہشت گردی کے سدباب کے لئے ہمہ گیر حکمت عملی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ روسی حکام نے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے سدباب پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش تمام ملکوں اور قوموں کا مشترکہ دشمن ہے اور یہ گروہ دین اسلام کو بدنام اور اسے بگاڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش نے مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ملکوں میں گھنائونے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ گروپ نہ صرف دنیا کی تمام قوموں کا دشمن ہے بلکہ دین اسلام کا بھی دشمن شمار ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 489244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489244/دہشت-گرد-گروہ-داعش-اسلام-اور-دنیا-کی-تمام-قوموں-کا-دشمن-ہے-سرگئی-لاروف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org