QR CodeQR Code

بحرین میں سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے جاری

6 Oct 2015 13:45

اسلام ٹائمز: مظاہرین نے آل خلیفہ کی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے النویدارت شہر کے باشندوں سے جو پچھلے کئی روز سے بحرینی سیکورٹی فورس کے محاصرے میں ہیں یکجہتی کا اظہار کیا ۔


اسلام ٹائمز۔ رپورٹ کے مطابق بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کی حمایت میں مظاہرے کئے ہیں، بحرین کے مختلف علاقوں منجملہ کرزکان، دراز، نویدرات اور سترہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر سیاسی قیدیوں سے اظہار یکجہتی کیا اور بحرین کی شاہی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں اوراقدامات کی مذمت کی۔ ان مظاہروں میں سیاسی کارکنوں، انسانی حقوق کے لئے کام کرنیوالی تنظیموں کے نمائںدوں، انقلابی تحریک کے شہدا کے لواحقین اورسیاسی قیدیوں کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔ مظاہروں کے شرکا سیاسی قیدیوں منجملہ جمعیت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین نے آل خلیفہ کی حکومت سے اپنی نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے النویدارت شہر کے باشندوں سے جو پچھلے کئی روز سے بحرینی سیکورٹی فورس کے محاصرے میں ہیں یکجہتی کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 489248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489248/بحرین-میں-سیاسی-قیدیوں-کی-حمایت-مظاہرے-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org