QR CodeQR Code

کوئٹہ، کانگو وائرس سے 3 افراد لقمہ اجل بن گئے

6 Oct 2015 18:05

اسلام ٹائمز: رپورٹس کے مطابق تین دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ رواں سال صوبے کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے 80 افراد علاج کے لیے آئے، جن میں سے 15 افراد کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں کانگو وائرس کی وباء پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ منگل کے روز ایک متاثرہ مریض مذکورہ بیماری کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا، جبکہ مزید دو متاثرہ مریض ہسپتال پہنچ گئے اور دو افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ آج فاطمہ جناح چیسٹ اینڈ جنرل ہسپتال میں ایک مریض دم توڑ گیا۔ گذشتہ روز بھی کانگو وائرس سے متاثرہ دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔ ژوب اور افغانستان سے متاثر مزید دو مریض ہسپتال پہنچ گئے۔ ایک مریض زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ متاثرہ افراد کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث انتظامیہ نے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ہسپتال میں اس وقت 9 مریض زیرعلاج ہیں۔ تین دنوں میں ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ رواں سال صوبے کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس سے متاثر ہونے والے 80 افراد علاج کے لیے آئے، جن میں سے 15 افراد کی زندگی کا چراغ گل ہو گیا۔


خبر کا کوڈ: 489282

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489282/کوئٹہ-کانگو-وائرس-سے-3-افراد-لقمہ-اجل-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org