QR CodeQR Code

خانقاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے احکامات نظرانداز

6 Oct 2015 22:47

اسلام ٹائمز: وزارت داخلہ کی طرف سے بھجوائی گئی سفارشات میں سے ریجن بھر میں 5.2 فیصد سفارشات پر مکمل جبکہ 5.5 فیصد پر جزوی عملدرآمد ممکن ہو سکا ہے اور سکیورٹی نقائص تاحال برقرار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں موجود خانقاہوں کے حفاظتی انتظامات میں بہتری کیلئے جاری کئے گئے 90 فیصد احکامات کو نظر انداز کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے ڈویژنل کمشنر کو موصول مراسلہ میں تشویش ظاہر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حساس ادارے نے ریجن میں واقع 65 خانقاہوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ضلع سرگودھا کے متعلقہ افسران کو سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، ایمبولینس کی موجودگی، چیکنگ سسٹم،آلات کی دستیابی، باؤنڈری وال کی تعمیر و مرمت جیسے اقدامات پر مشتمل 266 سفارشات، خوشاب 102، میانوالی 90 جبکہ بھکر میں واقع درباروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے 53 سفارشات بھجوائیں گئی تھیں، مگر تین ماہ بعد سکیورٹی انسپکشن کے دوران انکشاف ہوا کہ ریجن بھر میں مجموعی طور پر 5.2 فیصد سفارشات پر مکمل جبکہ 5.5 فیصد پر جزوی عملدرآمد ممکن ہو سکا ہے اور سکیورٹی نقائص تاحال برقرار ہیں۔ وزارت داخلہ کی طرف سے ڈی سی اوز و ڈی پی اوز کو اس سلسلہ میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 489318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489318/خانقاہوں-کی-سکیورٹی-بہتر-بنانے-کے-احکامات-نظرانداز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org