0
Tuesday 6 Oct 2015 22:53

ایل او سی پر سیز فائر کیخلاف ورزیوں پر پاکستان نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا، وزیر دفاع

ایل او سی پر سیز فائر کیخلاف ورزیوں پر پاکستان نے ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا، وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پر سینیٹ میں تحریک التواء پیش کر دی گئی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ سینیٹر ستارہ ایاز خان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی کیخلاف ورزی پر تحریک التواء پیش کی۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر ہونے والی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے ہمیشہ منہ توڑ اور موثر جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی کی دوسری جانب ہونے والے نقصانات کو بھارتی میڈیا نہیں دکھاتا۔ مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر پر توجہ دے گی، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور یہ خلاف ورزیاں کشیدگی میں اضافہ کر رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر ہونے والی خلاف ورزیاں معمولی نہیں، بھارت نے اقوام متحدہ کے مبصروں کے وفد سے تعاون سے انکار کیا اور وفد کو تحقیقات کی اجازت نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نو سے بارہ ستمبر تک نئی دلی میں پاک بھارت سرحدی حکام نے ملاقات کی، پاکستان نے عالمی برادری کو ورکنگ باونڈری اور ایل او سی کی خلاف ورزیوں سے باقاعدگی سے آگاہ کیا ہے۔ سینیٹر مشاہد حسین کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت نے ہمیشہ شور مچایا، پاکستانی اپنی سلامتی اور دفاع کیلئے جو اقدامات اٹھاتا ہے بھارت اس پر وا ویلا کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 489325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش