QR CodeQR Code

جشن غدیر اتحاد بین المسلمین کا بہترین نمونہ ہے، علامہ افتخار نقوی

6 Oct 2015 23:00

اسلام ٹائمز: مدرسہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں جشن عید غدیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن کا کہنا تھا کہ ہم سب مسلمان بھائی ہیں اور ہمین چاہیے کہ آپس میں پیار محبت بڑھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر علامہ افتخار حسین نقوی نے مدرسہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں جشن عید غدیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن غدیر اتحاد بین المسلمین کا عملی نمونہ ہے، ایک ہی سٹیج پر تمام مسالک کے علماء کا بیٹھنا اور خطاب کرنا اتحاد امت کی بہت بڑی جھلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب مسلمان بھائی ہیں اور ہمین چاہیے کہ آپس میں پیار محبت بڑھائیں۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میں جشن غدیر کے موقع پر دیگر مقررین کے علاوہ علامہ جاوید اکبر ساقی نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 489330

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489330/جشن-غدیر-اتحاد-بین-المسلمین-کا-بہترین-نمونہ-ہے-علامہ-افتخار-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org