QR CodeQR Code

حکومت کا کسان پیکج پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا فیصلہ

6 Oct 2015 23:15

اسلام ٹائمز: وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پر عمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کسان پیکج کسی ایک علاقے کے لیے نہیں بلکہ پورے ملک کے کسانوں کے لیے ہے۔
 
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت زرعی شعبے کو درپیش مسائل سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسان پیکج پرعمل درآمد روکنے کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا، وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کو سپریم کورٹ سے فوری رجوع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔
 
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی مقاصد اور علاقائی تعصب سے بالاتر ہوکر کسانوں کے حقوق کا تحفظ کررہی ہے۔ وزیراعظم نے کسانوں کی تربیت، فصلوں کو بہتر بنانے اور پیداوار بڑھانے میں مدد کے لیے ایگری کلچر ریسرچ انڈوومنٹ فنڈ قائم کرنے کی منظوری بھی دے دی۔


خبر کا کوڈ: 489333

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489333/حکومت-کا-کسان-پیکج-پر-عمل-درا-مد-روکنے-حکم-سپریم-کورٹ-میں-چیلنج-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org