QR CodeQR Code

افواج پاکستان اور عدلیہ سمیت سب کا بلاتریق احتساب ہونا چاہیئے، اعتزاز احسن

6 Oct 2015 23:57

اسلام ٹائمز: اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء تردید کریں پا پھر وضاحت کیلئے ٹائم لیں، بتایا جائے کہ 477 روپے انکم ٹیکس دینے والا نواز شریف اربوں کا مالک کیسے بن گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ کرپشن ہر طرف ہوئی ہے اور ہر جماعت میں ایسے عناصر موجود ہیں۔ افواج پاکستان اور عدلیہ سمیت سب کا بلاتریق احتساب ہونا چاہیئے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے 1994ء، 95ء اور 1996ء میں ٹوٹل انکم ٹیکس 477 روپے جمع کرایا، جس کا ان کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء تردید کریں پا پھر وضاحت کیلئے ٹائم لیں، بتایا جائے کہ 477 روپے انکم ٹیکس دینے والا اربوں کا مالک کیسے بن گیا، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگے تو وزیراعظم دھر لیا جاتا ہے، لیکن نندی پور منصوبے میں فقط بیوروکریسی کے لوگوں پر الزام آتا ہے، اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ ایل این جی، میٹرو بس منصوبہ اور سولر پاور منصوبوں میں شفافیت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 489339

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489339/افواج-پاکستان-اور-عدلیہ-سمیت-سب-کا-بلاتریق-احتساب-ہونا-چاہیئے-اعتزاز-احسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org