QR CodeQR Code

لاہور، دہشتگرد سے شوبر کی 18 شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد

7 Oct 2015 08:57

اسلام ٹائمز: تحقیقات کے دوران دہشتگرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں 5 فیشن ڈیزائنر، 5 ماڈلز، ایک این جی او ورکر، ایک اینکر پرسن، ایک سنگر اور ایک میک اپ آرٹسٹ کا نام شامل ہے۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں، ان کا رہن سہن معاشرے کی خرابی کا سبب بن رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے کالعدم تنظیم کے دہشتگرد سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا دہشتگرد گرفتار کیا۔ تحقیقات کے دوران دہشتگرد کے قبضے سے شوبز سے وابستہ 18 مقبول شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی ہے جس میں 5 فیشن ڈیزائنر، 5 ماڈلز، ایک این جی او ورکر، ایک اینکر پرسن، ایک سنگر اور ایک میک اپ آرٹسٹ کا نام  شامل ہے۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات میں بتایا کہ ہٹ لسٹ میں شامل افراد آزاد خیال ہیں، ان کا رہن سہن معاشرے کی خرابی کا سبب بن رہا ہے، ان شخصیات کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد معاشرے میں خوف پیدا کرنا ہے۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے بھی ان اہم شخصیات کو دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف قرار دیا ہے۔ ان تمام شخصیات کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور انہیں نقل وحرکت محدود کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 489362

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489362/لاہور-دہشتگرد-سے-شوبر-کی-18-شخصیات-ہٹ-لسٹ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org