QR CodeQR Code

غدیر اسلام کی بقا اور گمرائیوں میں روشنیوں کا مینار ہے، علامہ سبطین حسینی

7 Oct 2015 10:08

اسلام ٹائمز: جشن غدیر کی تقریب سے کوہاٹ میں خطاب کرتے ہوئے رہنما ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ امیر مومنان کی ولایت و امامت کا کوئی ذی شعور مسلمان منکر نہیں ہو سکتا اور عظمت غدیر سے ہر فرد و مسلمان و منصف آگاہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع کوہاٹ کے گاوں مرئی پایان میں جشن غدیر سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ غدیر کے پیروکاروں کو کردار قنبری و بوذری اپنانا ہو گا۔ غدیر عید اکبر ہے، اس لئے کہ نماز روزے اور دیگر تمام اسلامی احکام کا حافظ غدیر ہے۔ یہ غدیر ہی ہے کہ جو اسلام کی بقا کا باعث ہے اور ضلالت کی گمرائیوں میں روشنیوں کا مینار ہے۔ امیر مومنان کی ولایت و امامت کا کوئی ذی شعور مسلمان منکر نہیں ہو سکتا اور عظمت غدیر سے ہر فرد و مسلمان و منصف آگاہ ہے۔ لیکن غدیر ی مقاصد کے حصول کے لئے کردار قنبری و بوذری اپنانا ہوگا اور ان سخت و نامصائب حالات میں آئمہ کا سچا پیروکار بننا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 489376

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489376/غدیر-اسلام-کی-بقا-اور-گمرائیوں-میں-روشنیوں-کا-مینار-ہے-علامہ-سبطین-حسینی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org