QR CodeQR Code

محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی، سندھ رینجرز

7 Oct 2015 13:21

اسلام ٹائمز: سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں ہائی ویز پر رینجرز اور پولیس کے گشت میں اضافہ بھی کیا جائیگا، تاہم علمائے کرام بھی امن و امان قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ رینجرز نے کہا ہے کہ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور زونل ڈی آئی جیز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی۔ ترجمان کے مطابق کراچی میں رینجرز کی بھاری نفری یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، جلوسوں کے راستوں کی سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سرچنگ بھی کی جائی گی، جبکہ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی دکانوں کو بھی سیل کیا جائے گا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی، جبکہ جلوس کے راستوں میں آنے والی اونچی عمارتوں پر پولیس اور رینجرز کے اسنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔ ترجمان رینجرز کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے رینجرز اور پولیس نے تمام بڑے شہروں میں اسنیپ چیکنگ شروع کر دی ہے، جبکہ شہر میں ہائی ویز پر رینجرز اور پولیس کے گشت میں اضافہ بھی کیا جائے گا، تاہم علمائے کرام بھی شہر میں امن و امان قائم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 489411

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489411/محرم-الحرام-کیلئے-سیکیورٹی-انتظامات-کو-حتمی-شکل-دیدی-سندھ-رینجرز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org