QR CodeQR Code

عوام ''الزام خان'' کے دعوئوں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں، زعیم قادری

7 Oct 2015 16:14

اسلام ٹائمز: ممبر صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما نے اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما کا دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانا مضحکہ خیز ہے۔ یہ جماعت سر کے بالوں سے لے کر پائوں کے ناخن تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے۔ ان کے الزامات چور بھی کہے چور چور کے مصداق ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ لیگی رہنما و پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ عوام ''الزام خان'' کے دعوئوں کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں۔ عمران خان کی سیاست کا محور صرف الزام تراشی ہے۔ وہ جے آئی ٹی رپورٹ پڑھ لیں تسلی ہو جائے گی۔ سیدزعیم حسین قادری نے عمران خان' چوہدری سرور اور اعتزاز احسن کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹے الزام لگانا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی سیاست جھوٹ سے شروع اور جھوٹ پر ختم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں پر حملے کا الزام بے بنیاد ہے۔ پولیس پر تنقید تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عادت ہے۔ دھرنا پارٹی اپنی مرضی کا انصاف اور اپنی مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔ زعیم قادری نے کہا کہ شکست کے خوف سے حواس باختہ ہو کر پی ٹی آئی کے رہنما قتل و غارت کے جھوٹے الزام لگانے پر اتر آئے ہیں۔ ملک کے سیاسی کلچر کو تباہ کرنے کے درپے پی ٹی آئی الیکشن میں قتل و غارت کا بازار گرم کرنا چاہتی ہے۔ لیکن لاہور کے باشعور عوام عمران خان کے کہنے پر ایک دوسرے سے دست و گریباں نہیں ہوں گے۔ زعیم حسین قادری نے اعتزاز احسن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما کا دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگانا مضحکہ خیز ہے۔ یہ جماعت سرکے بالوں سے لے کر پائوں کے ناخن تک کرپشن میں لتھڑی ہوئی ہے۔ ان کے الزامات چور بھی کہے چور چور کے مصداق ہیں۔ اعتزاز احسن اور ان کے ساتھی الیکشن میں اپنی عوامی مقبولیت دیکھ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 489444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/489444/عوام-الزام-خان-کے-دعوئوں-کی-حقیقت-سے-بخوبی-آگاہ-ہیں-زعیم-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org