0
Wednesday 7 Oct 2015 23:01

خیبر پختونخوا حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، علامہ سبطین حسینی

خیبر پختونخوا حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، علامہ سبطین حسینی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی نے کہا ہے کہ ماہ محرم میں مجالس و عزاداری کے جلوسوں کی موثر سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت خیبر پختونخوا کو فوری طور پر جامع، مربوط اور ٹھوس لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔ یہ صوبہ دہشت گردوں کی سب سے زیادہ کارروائیوں کا شکار رہا ہے۔ یہاں پر ملک دشمن عناصر کی باقیات ابھی تک موجود ہیں اور وہ کسی بھی شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ ایسی صورتحال میں فول پروف سیکورٹی کی اشد ضرورت ہے۔ عزاداری کے جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں۔ مرکزی جلوسوں کی فضائی نگرانی کا انتظام کیا جائے تاکہ گرد و نواح کے حالات پر نظر رکھی جا سکے۔ داعش اور طالبان سمیت دیگر دہشت گرد طاقتیں قومی سلامتی کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں۔ ان کی طرف سے عزاداری کے پروگراموں کو ٹارگٹ کرنے کی متعدد بار دھمکیاں بھی موصول ہو چکی ہیں، ایسی صورتحال میں انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 489523
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش